12 جون، 2024، 5:25 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85506443
T T
0 Persons

لیبلز

 پارس کسٹم سے چالیس لاکھ ٹن سے زیادہ اشیا کی برآمدات

 بوشہر – ارنا- پارس اقتصادی زون کے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ 20 مارچ 2024 کو شروع  ہونے والے ایرانی سال کے ابتدائی دو مہینے میں  پارس کسٹم سے 40 لاکھ 6 ہزار887 ٹن مال بیرون ملک برآمد کیا گیا ۔

 ارنا کے مطابق پارس اقتصادی زون کے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل جعفر وند نے بدھ کو ایک نشست میں بتایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی دو مہینے میں 1 ارب 72 کروڑ، 84 لاکھ، 80 ہزار 115 ڈالر کی مالیت کا 40 لاکھ 6 ہزار 887 ٹن مال بیرون ملک برآمد کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ برآمدات چین، متحدہ عرب امارات، ہندوستان، پاکستان، برازیل ، ترکیہ، جنوبی افریقا، کویت ، تائیوان اور سری لنکا کے لئے انجام دی گئيں۔

  پارس اقتصادی زون کے کسٹم کے سربراہ نے بتایا کہ اس دوران اس کسٹم سے آٹھ کروڑ، اکیس لاکھ،  چھتیس ہزارٹن سامان ایران میں درآمد کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی دو مہینے میں اس کسٹم کی آمدنی ميں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک سو چھہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .